حکومتِ پاکستان فروری 2021 سے پاکستانی شہریوں کو مرحلہ وار مفت کوویڈ-19 ویکسینیشن فراہم کررہی ہے۔ ویکسینیشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد، آپ ایک سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ نے ویکسینیشن مکمل کرلی ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ نادرا کے ذریعہ جاری کیا جاتا ہے اور اسے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم (این آیٴ ایم ایس) کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے یا نادرا مرکز سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Send us a message about COVID-19 related questions.png

پاکستانی شہریوں کے لئے مفت ویکسینیشن

فروری 2021 کے بعد سے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز اورمارچ میں بزرگ افراد کے لئے کوویڈ-19 ویکسینیشن کا آغاز ہوا۔ جس کے بعد مختلف مراحل میں کوویڈ-19 ویکسینیشن دیگر شہریوں کو فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اگر آپ کی عمر 5 سال یا اِس سے زیادہ ہے تو آپ اپنا قومی شناختی کارڈ یا ب-فارم نمبر 1166 پر بھیج کر ویکسینیشن کروا سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے پاکستانی شہریوں کے لئے کوویڈ-19 ویکسینیشن سے متعلق ہمارا یہ مضمون دیکھیں۔

 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے کیا فوائد ہیں؟

چونکہ پاکستانی شہریوں کے لئے کوویڈ-19 ویکسینیشن کا عمل اُن کے قومی شناختی کارڈ کے ذریعے کیا جاتا ہے، لہذا شہری وویکسینیشن مکمل کرنے کے بعد آسانی سے کوویڈ۔19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ جیسے کہ کوویڈ-19 ویکسین کے ایک یا دونوں انجیکشن لگنے کے بعد یا کینسینو یا پاک ویک جیسی واحد خوراک کی ویکسین کی صورت میں، مطلوبہ ایک انجیکشن لگنے کے بعد۔ یہ سرٹیفکیٹ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر استعمال کرسکتے ہیں۔ تاہم ، کچھ ممالک صرف اُن لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت دے رہے ہیں جو ایسٹرازنیکا یا فائزر جیسے مخصوص کوویڈ-19 ویکسین برانڈز سے ویکسینیشن کروا چکے ہوں۔ اگر آپ کو بیرون ملک سفر کرنے کی ضرورت ہو تو آپ ویکسینیشن سینٹر میں ایسے برانڈ کی درخواست بھی کرسکتے ہیں۔

مزید برآں، پاکستان میں مشہور سیاحتی مقامات پر جانے والے افراد اور چند دفاتر اور اداروں میں عملے کے لئے اِس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی کردیا گیا ہے۔

کوویڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے ہدایات

ویکسینیشن مکمل کرنے کے بعد (چاہے ایک یا دو خوراک والی ویکسین ہو) آپ نادرا سے 100 روپے کی فیس دے کر کوویڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

 طریقہ نمبر 1: اپنا کوویڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کریں:

1- اپنی کوویڈ-19 ویکسین کی مکمل خوراک حاصل کرنے کے بعد نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم سسٹم (آین آیٴ ایم ایس) کی اِس ویب سائٹ پر جاہیں۔

2- 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے  افراد  اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر، تاریخ اجراء اور ویب پیج پر دئے گئے سوال کا جواب (کیپچا کوڈ) درج کریں اور نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں۔

نوٹ: کیپچا کوڈ ویب سائٹ کو خودکار حملوں سے روکنے کے لئے ایک سوال (جیسے 2 + 2 =؟) پوچھتا ہے۔

Enter CNIC Number.png

بچوں کے لئے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے  لئے ڈراپ ڈاؤن مینو سے 'جی ہاں' منتخب کریں اور آگے بڑھنے کے لئے بی فارم یعنی چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی) نمبر درج کریں۔

Enter CRC Number for COVID-19 Vaccination Certificate.png

 3- آپ کو اپنی شناخت سے متعلق اضافی معلومات درج کرنے کی ضرورت ہوگی جس میں آپ کا پاسپورٹ نمبر (اگر کوئی ہے) اور شہریت کی تفصیلات شامل ہیں۔ آپ کو اپنی شہریت دی گئی فہرست سے منتخب کرنے کی ضرورت ہوگی۔

Enter Passport and CNIC number.png

4- آپ کو دیئے گئے چیک باکس پر کلک کرکے شرائط و ضوابط کو قبول کرنے کے لئے کہا جائے گا، اِس کے بعد دئے گئے بٹن پر کلک کریں۔

Accept terms and conditions.png

5- سرٹیفکیٹ کی فیس ادا کرنے کے لئے اپنے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی معلومات درج کریں۔ سرٹیفکیٹ کی فیس 100 روپے ہے۔ آپ اپنے سرٹیفکیٹ کی ادائیگی کے لیے ای سہولت، ایزی پیسہ اور جاز کیش بھی استعمال کر سکتے ہیں۔  

Enter credit card details.png

6- ادائیگی کی ایک قابلِ پرنٹ رسید آپ کی سکرین پر ظاہر ہوگی آپ اِس رسید کو اپنے ریکارڈ کے لئے پرنٹ کرسکتے ہیں۔ اِس کے بعد دئے گئے بٹن پر کلک کریں۔ 

Printable Receipt.png

7- اپنی اسکرین پر موجود معلومات کا جائزہ لیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ اِس میں کوئی غلطی نہیں ہے۔ اگر معلومات درست ہو تو، آگے بڑھنے کے لئے نیچے بٹن پر کلک کریں۔

Certificate step 4.png

8- آپ اب اپنے کوویڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی کاپی ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر کلک کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔

 نوٹ: افغان مہاجرین مذکورہ بالا مراحل کے دوران سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے اپنا پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ نمبر درج کرسکتے ہیں۔

COVID-19 Vaccination Certificate.png

آن لائن کوویڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ میں ترمیم کرنے کا طریقہ

اگر آپ سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد کسی بھی قسم کی غلطی درست کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے قومی شناختی کارڈ کی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کی ویب سائٹ(این آیٴ ایم ایس) پر دوبارہ لاگ ان کرسکتے ہیں اور ترمیم کے لئے دیئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔ تبدیلی کے بعد آپ اپنا سرٹیفکیٹ دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

 اپنے کوویڈ-19 سرٹیفکیٹ کو دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

اپنا کوویڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے، نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم (این آیٴ ایم ایس) ویب سائٹ پر لاگ ان کریں اور ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر کلک کریں۔

طریقہ نمبر 2: نادرا سنٹر سے اپنا کوویڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں

اپنے قریبی نادرا سینٹر میں جاکر آپ کوویڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ اپنے نزدیکی نادرا مرکز کو اِس ویب پیج سے تلاش کرسکتے ہیں۔

نادرا سینٹر میں جاکر ٹوکن حاصل کریں اور اپنا سرٹیفکیٹ موصول کرنے کے لئے اپنی باری کا انتظار کریں۔

اپنے سوال بولو کو بھیجیں!

کیا آپ کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے یا کوویڈ-19 کے بارے میں کوئی سوال ہے؟ آپ ہمارے اِس فیس بک پیج کے ذریعے ہم سے کوویڈ-19 سے متعلق سوالات پیر سے جمعہ صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک پوچھ سکتے ہیں۔