حفظان صحت سے مراد وہ طرز عمل ہیں جن کا مقصد صحت کو برقرار رکھنا اور صفائی اور ذاتی دیکھ بھال کے ذریعے بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ اس میں باقاعدگی سے ہاتھ دھونا، نہانا، دانت صاف کرنا، ، اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اور کھانے کی اشیاء کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنا ہے۔

hygiene ur.png

حفظان صحت کے أصول اپنانا نہایت ہیضروری ہے کیونکہ یہ نقصان دہ جراثیم اور بیکٹیریا،جو کہ  آپ کی قوت مدافعت کو کم کر سکتے ہیں اور سردی، فلو، انفیکشن اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں، سے حفاظت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ حفظان صحت کے أصول اپنانے سے آپ خود اور اپنے ارگرد کے افراد کو بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔

اس مضمون میں، ہم حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کریں گے، تاکہ اس کی اہمیت کو سمجھا جا سکے۔

حفظان صحت کے أصول اپنانا  کیوں ضروری ہے؟

حفظان  صحت کے أصول  بہترین اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے نہایت ہی اہمیت کے حامل ہے۔ ان اصولوں کے اپنانے سے آپ کو درج ذیل فوائد ہوسکتے ہیں،

بیماری سے بچاؤ

حفظان صحت کے أصولجیسے کہ باقاعدگی سے ہاتھ دھونا، نہانا، اور دانت صاف کرنا، ہمارے جسم سے جراثیم اور بیکٹیریا کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ جراثیم سردی، فلو، پیٹ کے کیڑے، اور مزید سنگین انفیکشن جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ أصول اپنانے سے ہم بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

 

بیماریوں کو پھیلنے سے روکنا

جراثیم اور بیکٹیریا جسمانی رابطے، آلودہ سطحوں، یا ہوا میں معلقذرات کے ذریعے آسانی سے ایک شخص سے دوسرے میں  منتقل ہوتے ہیں۔ جب ہم اچھی حفظان صحت پر عمل کرتے ہیں، تو ہم ان نقصان دہ پیتھوجینز کو دوسروں تک پھیلانے کے امکانات کو کم کر دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر، باتھ روم استعمال کرنے کے بعد ہاتھ دھونے یا کھانستے یا چھینکتے وقت اپنے منہ کو ڈھانپنے سے خاندان کے افراد، دوستوں اور کمیونٹی میں بیماریوں کی منتقلی کو روکا جا سکتا ہے۔

 خود اعتمادی پیدا کرنے میں مدد

حفظان صحت کی اصول مجموعی طور پر تندرستی اور خود اعتمادی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ جسمانی صفائی اعتماد اور نفسیاتی صحت کو فروغ دینے میں مدد دیتا ہے۔

 جلد کے انفیکشن سے حفاظت

باقاعدگی سے غسل اور صفائی جلد سے گندگی، پسینہ کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔مساموں کی بندش کو روکتی ہے اور جلد کے انفیکشن جیسے کہ ایکنی، ڈرمیٹائٹس اور فنگل انفیکشن کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

 دانتوں کا خیال رکھنا

دن میں دو بار دانتوں کو برش کرنے اور فلوس کرنے سے دانتوں میں پھنسےکھانے کے ذراتدور ہوتے ہیں جو کہ دانتوں کی خرابی ،مسوڑھوں کی بیماری اور سانس کی بدبو کا باعث بن سکتے ہیں۔

کھانا بنانے اور سنبھالنے میں خیال رکھنا

کھانے کی تیاری میں حفظان صحت کے بنیادی اصولجیسے کھانا سنبھالنے سے پہلے ہاتھ دھونا اور باورچی خانے کی سطحوں کو صاف رکھنا کھانے کو محفوظ بناتا ہے اور ان جراثیم سے ہماری حفاظت کرتا ہے جو کہ ہیپاٹائٹس -اے اور ڈی جیسی سنگین بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

 

حفظان صحت کے اصولکیوں ضروری ہے؟

بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے حفظان صحت کے أصول نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ اس میں پانی کے ذرائع اور ماحول کو آلودہ ہونے سے روکنے کے لیے انسانی فضلے کو محفوظ طریقے ٹھکانے لگانا شامل ہے۔صفائی میں بے احتیاطی  کی وجہ سے بیماریاں پھیل سکتی ہیں مثلاً اسہال، ہیضہ، ٹائیفائیڈ وغیرہ۔ یہ ایسا ماحول بنتا جس میں  جراثیم آسانی سے پھیل سکتے ہیں اور لوگوں کو بیمار کر سکتے ہیں۔ اسی لیے صفائی کی اچھی عادات پر عمل کرنا ضروری ہے جیسے کہ ہاتھ دھونا، رہنے کی جگہوں کو صاف ستھرا رکھنا، اور بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوڑا کرکٹکو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا۔

ہم صفائی اور حفظان صحت کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں؟

ہم مندرجہ ذیل آسان اقدامات کے ذریعے اپنی مجموعی صفائی اور حفظان صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ہاتھ دھونا

 کم از کم 20 سیکنڈ تک صابن اور پانی سے باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیںخاص طور پر کھانے سے پہلے، بیت الخلا استعمال کرنے کے بعد، اور کھانسی یا چھینک آنے کے بعد۔

سطحوں کو صاف رکھنا

عوامیجگہوں پر بار بار چھونے والی سطحوں جیسے دروازے کے ہینڈل لائٹ سوئچز اور کاؤنٹر ٹاپس کو باقاعدگی سے صاف اور جراثیم سے پاک کریں۔

 کوڑا کرکٹ کا مناسب انتظام

 کوڑا کرکٹ کو مخصوص ڈبوں یا کوڑے دانوں میں ڈالیں۔ کوڑے کو کم کرنے کے لیے جہاں قابل اطلاق ہو وہاں ری سائیکلنگ اور کمپوسٹنگ کی کوشش کریں اور دوسرں کو بھی اس کی تلقین کریں۔

 ذاتی صفائی کا خیال

جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کھانستے یا چھینکتے وقت اپنے منہ اور ناک کو ٹشو یا کہنی سے ڈھانپیں۔ ذاتی اشیاء جیسے تولیہ یا ٹوتھ برش مشترکہ طور پر استعمال نا کریں۔

 خوراک کو محفوظ طریقے سے سنبھالیں

خوراک کو سنبھالنے کے محفوظ طریقوں کے بارے میں آگاہی حاصل کریں اور دوسروں کے ساتھ بھی یہ معلومات بانٹیں۔خوراک کو محفوظ اور صاف رکھنے کے لیے پھلوں اور سبزیوں کو باقاعدہ طریقے سے دھوئیں، کھانے کو مکمل طور پر پکائیں اور کھانے کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے اسے مکمل طور پر ٹھنڈہ کرکے سنبھالیں۔

اپنے  محلے میں اجتماعی صفائی کا اہتمام کریں

اپنے محلے اور آس پڑوس کی جگہوں سے کوڑے اور ملبے کو ہٹانے کے لیے اجتماعی طور پر صفائی کا اہتمام کریں  اور اپنے ارگرد کے افراد کو ان میں شرکت کی ترغیب دیں۔

صاف پانی کا استعمال کریں

 پانی کے ذخیرہ کرنے والے برتنوں کی باقاعدگی سے صفائی کے ساتھ ساتھ پانی کے پائپ اورنالیوں کی صفائی ممکن بنائیں۔ پانی کو ابال کر یا فلٹر کرکے پئیں۔ اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔

پانی اتنا اہم کیوں ہے؟

صاف پانی انسانی صحت کے لیے ضروری ہے کیونکہ آلودہ پانی سے  مختلفبیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ جیسے کہ  

 ہیضہ،

 ٹائیفائیڈ بخار

 اسہال

 پیچش

پانی کو صاف کرنےکے طریقے

آپ مندرجہ ذیل طریقوں سے اپنے پانی کو صاف کر سکتے ہیں۔

 ابلنا

•فلٹریشن

کلورینیشن

•پانی میں پھٹکری ڈالنا

 

 

بولو سے پوچھیں

اگر آپ کے پاس پاکستان میں سرکاری اور نجی خدمات سے متعلق کوئی سوال ہے تو آپ ہمیں ہمارے فیس بک پیج پر یا ہماری ویب سائٹ چیٹ باکس کے ذریعے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ہماری ٹیم پیر تا جمعہ صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک سوالات کے جوابات دیتی ہے۔