پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جو کہ مہاجرین کی ایک بہت بڑی تعداد کو پناد دیے ہوئے ہیں ۔ان افغان مہاجرین کی سہولت کے لیے حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ  کی ایجنسیوں ، عالمی اور مقامی غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے مختلف خدمات کے  انتظامات  کیے ہیں۔ جو کہ ملک کے مختلف حصوں میں فراہم کی جاتی ہیں۔

اس مضمون میں ہم پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے موجود خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

98.png

 

پروف آف رجسٹریشن سنٹر / افغان کارڈ تجدید سنٹر

نادرا اقوام متحدہ کےافغان مہاجرین کے لیے مخصوص ادارہ  یو۔این۔ایچ۔سی۔آر  کے تعاون سے افغان مہاجرین کے لیے پروف آف رجسٹریشن سنٹر زپاکستان میں چلاتا ہے۔ ان رجسٹریشن سنٹر ز پر پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین اپنے افغان کارڈ کی ترمیم اور تجدید کرواسکتے ہیں اور ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو بھی رجسٹر کرواسکتے ہیں۔ آپ ان سنٹرز کے حوالے سے تفصیلی معلومات اس ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

پاکستان میں فی الوقت فعال پروف آف رجسٹریشن سنٹر ز کی فہرست درج ذیل ہے۔

 

صوبہ/ علاقہپتہرابطے کے لیے معلومات
اسلام آباد

پروف آف رجسٹریشن سنٹر، اسلام آباد
نزد آول ٹیلی کام ، بالمقابل نیسکام میس گیٹ ، سروس روڈ نارتھ، سیکٹر  آئی-3/11، اسلام آباد

0300-5018568
پنجاب

پروف آف رجسٹریشن سنٹر، لاہور

مکان نمبر 557، بلاک گی، سبزہ زار سکیم، لاہور

0300-5018568

پروف آف رجسٹریشن سنٹر، میانوالی

8/11 اے، نزد میانوالی سٹیڈیم، بنوں روڈ، مسلم کالونی، میانوالی

 
سندھ

پروف آف رجسٹریشن سنٹر، کراچی

مکان نمبر بی-16، سیکٹر نمبر24-اے، سکیم 33، پی-سی-ایس-آئی-آر سوسائٹی، کراچی

 

0300-41112008
خیبر پختونخوا

پروف آف رجسٹریشن سنٹر، پشاور
کالا منڈی، مین جی-ٹی روڈ، پشاور

0300-0544491

پروف آف رجسٹریشن سنٹر، کوہاٹ

مکان نمبر 13، سیکٹر ۹، پراچہ سٹریٹ، فیز 1، کے-ڈی-اے، کوہاٹ

0300-0544492

پروف آف رجسٹریشن سنٹر، لوئر دیر / چکدرہ

محمد علیم ہاوّس، شہسدہ، تحصیل اندیزئی، چکدرہ

 

0300-0544496

پروف آف رجسٹریشن سنٹر، ہری پور

مدنی محلہ نزد قبرستان، سیکٹر 3، کلابات ٹاوّن شپ سکیم، ہری پور

0300-8585600
بلوچستان

پروف آف رجسٹریشن سنٹر، کوئٹہ

مکان نمبر 169-جئی، بلاک نمبر 5، نزد کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی گراوئنڈ، سٹیلائیٹ ٹاوّن، کوئٹہ

0333-1511636

0300-7819601


والنٹری ریپیٹرری ایشن سنٹر/ رضاکارانہ واپسی کے مراکز

یو-این-ایچ-سی-آر افغان کمشنریٹ کے تعاون سےخیبر پختونخوا اور بلوچستان میں رضاکارانہ واپسی کے مراکز چلاتا ہے۔ ان مراکز کا کام پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین، جو کہ رضاکارانہ طور  پر افغانستان واپس جانا چاہتے ہیں، کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

افغان مہاجرین جو رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس جانے کے خواہاں ہیں، وہ یو۔این۔ایچ۔سی۔آر سے کی جانب سے نقد امداد کے مستحق ہیں۔ اس نقد امداد کا مقصد افغانستان میں افغان مہاجرین کو دوبارہ آبادکاری میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس امداد کو وصول کرنے کے لیے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں موجود رضاکارانہ واپسی کے مراکز سے رضاکارانہ واپسی کا فارم حاصل کرنا ضروری ہے۔

آپ رضاکارانہ واپسی اور نقد امداد کے حوالے سے تفصیلی معلومات یو-این-ایچ-سی-آر کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے  ہیں۔

پاکستان میں فی الوقت فعال رضاکارانہ واپسی کے مراکز کی تفصیلات درج ذیل ہے۔

 

صوبہپتہرابطہ نمبر

خیبر پختونخوا

رضاکارانہ واپسی مرکز

ازاخیل پایاں، نوشہرہ

00923000544491

00923000544492

00923000544496

00923008585600

بلوچستان

رضاکارانہ واپسی مرکز

کلی  صوفیان نزد غازہ  بند بلیلی، کوئٹہ

00923330792974

00923337819601

00923330792969

00923331511636

 

 

پناہ کے حوالے سے معلومات اور معاونت

یو-این-ایچ-سی-آر پاکستان اپنے شراکتی اداروں کے تعاون سے افغان مہاجرین کو پاکستان میں پناہ کے حوالے سے معلومات اور معاونت فراہم کرتا ہے۔ یہ سروس ان افغان مہاجرین کے لیے ہے جن کے پاس افغان کارڈ یا افغان شہری کارڈ موجود نہیں۔

آپ پاکستان میں پناہ کے حوالے سے تفصیلی معلومات یو-این-ایچ-سی-آر   کی ویب  سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں پناہ لینا چاہ رہے ہیں تو آپ یو-این-ایچ-سی-آر   کی ہیلپ   پیج  پر معلومات لے سکتے ہیں۔

یو-این-ایچ-سی-آر اور اس کے شراکتی ادارے جو پاکستان میں پناہ کے حوالے سے افغان مہاجرین کو معاونت فراہم کرتے ہیں، ان  کی معلومات درج ذیل ہیں۔

صوبہ/ علاقہادارہرابطے کے لیے معلومات
اسلام آباد، پنجاب اور آزاد جموں کشمیر

یو-این-ایچ-سی-آر

ویب سائٹ:

/https://help.unhcr.org/pakistan

ہاٹ لائن:

0304-1111437

0301-5018568

ای-میل:pakisprt@unhcr.org

شارپ، اسلام آباد

پتہ: مکان نمبر 26-بی، گلی نمبر 687، جی- 3/13، اسلام آباد

ویب سائٹ:

https://sharp-pakistan.org/

ہیلپ لائن:

0334-1112004 

آفس لینڈ لائن:

051-2300809-10 

شارپ، لاہور

پتہ:  مکان نمبر 365، پاک بلاک، علامہ اقبال ٹاوّن،  لاہور

ہیلپ لائن:
0334-1112005 

 

شارپ، میانوالی

پتہ: مکان نمبر 5-اے، رحمان سٹریٹ، اصامہ گارڈن، نزد مسلم کالونی، میانوالی

ہیلپ لائن:
0334-1112006

آفس لینڈ لائن:
0459-332637

0459-232236

خیبر پختونخوا

یو-این-ایچ-سی-آر ، پشاور

پتہ: مکان نمبر 1، گل مہر لین، یونیورسٹی ٹاوّن، پشاور

ہیلپ لائن:
 0300-8585600

ای-میل:

pakpeprt@unhcr.org

شارپ، پشاور

مکان نمبر 13، جمال الدین افغانی روڈ نزد مومن خان مسجد، یونیورسٹی ٹاون، پشاور

ویب سائٹ:

https://sharp-pakistan.org/

رابطہ نمبر:
091-5710728

پروٹیکشن ہیلپ لائن:

0345-0036612

0345-0036613

شارپ مین آفس پشاور

پتہ: گنڈا پور ہاوّس – 68-سی2-اے، صاحبزادہ عبدالقیوم روڈ، یونیورسٹی ٹاوّن، پشاور

رابطہ نمبر:
 0300-858417 

شارپ، مردان
پتہ: مکان نمبر 162، گلی نمبر 5، سیکٹر کے، شیخ ملتون ٹاوّن، مردان

ہیلپ لائن:

0315-5009502

آفس رابطہ نمبر:
0937840379

شارپ ہری پور

پتہ: نواز ہاوّس، گلی نمبر 1 نزد ریلوے پھاٹک، تلوکار روڈ، ہری پور

ہیلپ لائن:

0315-5009501

آفس رابطہ نمبر:
0995-612023

شارپ، کوہاٹ
پتہ: مکان نمبر 82، گلی نمبر 9، فیز 1، کے-ڈی-اے، کوہاٹ

ہیلپ لائن:

0315-5009503

آفس رابطہ نمبر:
: 0922-514381

شارپ تیمرگڑہ
پتہ؛ اسماٰعیل ہاوّس، ڈاکٹر کالونی، بالمقابل

، مین تیمرگڑہ روڈ، میاں بانڈہ، لوئر دیرBYCO

 

 

بلوچستان

یو-این-ایچ-سی-آر

ہیلپ لائن:
0333-0792969 

رابطہ نمبر
0300-7819601 
ای-میل:
pakquprt@unhcr.org

سحر، کوئٹہ

پتہ: مکان نمبر 154، فیز 1، شہباز ٹاوّن، کوئٹہ
ویب سائٹ:

https://seher.org.pk/

رابطہ نمبر:
0333-7819143
ہاٹ لائن:
0333-3512699 

0316-8606243 

[واٹس-ایپ  پہ بھی موجود]

ای-میل:

seher@seher.org.pk 

سندھ

یو-این-ایچ-سی-آر

رابطہ نمبر:
0300-5018568 
ای-میل:
pakisprt@unhcr.org

شارپ، کراچی

پتہ: بی-204/اے، بلاک نمبر 10، گلشن اقبال، کراچی

ویب سائٹ:
https://sharp-pakistan.org/

رابطہ نمبر:
0334-1112008

021-34811571

اربن رفیوجی سپورٹ یونٹ
افغان کمیشنریٹ خیبر پختونخوا نے یو-این-ایچ-سی-آر اور جی-آئی-زی کی شراکت سے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے لیے اربن رفیوجی سپورٹ یونٹ قائم کیا ہے۔ اس یونٹ کا مقصد پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو صحت، تعلیم، تحفظ اور رضاکارانہ واپسی کے حوالے سے معلومات اور معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس یونٹ میں تعلیم، صحت ، حفاظت اور معاش کے لیے الگ شعبے قائم کیے گئے ہیں۔ آپ اربن رفیوجی سپورٹ یونٹ کے حوالے سے تفصیلی معلومات افغان کمشنریٹ  کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

صوبہادارہرابطے کی معلومات
خیبر پختونخوا افغان کمیشنریٹ خیبر پختونخوا091-111666227

 

افغان کمشنریٹ

افغان کمشنریٹ سرکاری ادارہ ہے جو کہ چاروں صوبوں میں وزارتِ ریاستی و سرحدی امور کے ماتحت کام کرتا ہے۔  افغان کمشنریٹ یو-این-ایچ-سی-آر، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے نقل مکانی [یو-این-مائیگریشن] اور دیگر عالمی اور مقامی این-جی-اوز کے ساتھ مختلف پروگراموں پر شراکت سے کام کرتا ہے۔ افغان کمشنریٹ سے رابطے کے لیے معلومات درج ذیل ہیں۔

صوبہپتہرابطے کے لیے معلومات

افغان کمشنریٹ

اسلام آباد

این-ایف-پی بلڈنگ، تھرڈ فلور، ماعو ایریا، جی-4/10، اسلام آباد

رابطہ نمبر
051-9106661

افغان کمشنریٹ

خیبر پختونخوا

پی-ڈی-اے بلڈنگ، فیز 5، حیات آباد، پشاور
ویب سائٹ:

http://kpkcar.org/

رابطہ نمبر:

091-9217077

ای-میل:
carnwfp@gmail.com

افغان کمشنریٹ

پنجاب

203-ڈی، اپر مال سکیم، لاہور

ویب  سائٹ:
https://car.punjab.gov.pk/

رابطہ نمبر:
042-35877011 

042-35877026

افغان کمشنریٹ

بلوچستان

99-بی چمن ہاوسنگ سکیم، ائیر پورٹ روڈ، کوئٹہ

رابطہ نمبر:
081-9201900

ای-میل:
carqta@hotmail.com

افغان کمشنریٹ

سندھ

-

آپ افغان کمشنریٹ سندھ سے براہ راست رابطہ فیس بک کے ذریعے کرسکتے ہیں

 

اربن  کوہیجن ہب
اربن  کوہیجن ہبز' جرمن ادارے جی-آئی-زی اور مقامی این-جی-اوز کے اشتراک سے قائم کیے گئے مراکز ہیں۔ ان مراکز کا مقصد میزبان برادریوں اور افغان مہاجرین میں ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
یہ مراکز تعلیم اور ہنر سے متعلق مختلف کورسز فراہم کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ قانونی معاملات ، نفیساتی و سماجی مسائل اور صحت کے حوالے سے مسائل پر  افغان مہاجرین اور میزبان برادری کو معاونت فراہم  کرتے ہیں۔

ان مراکز سے رابطے کے لیے معلومات درج ذیل ہیں۔

مقامادارہ

رابطے کے لیے معلومات

اسلام آباد/ راولپنڈی

انسپائر پاکستان

46-ایف، گلی نمبر 16، خیابان سر سید، راولپنڈی

051-4259152

051-2712141

 

کراچی، سندھ

انسپائر پاکستان

گلزار ہجری، سکیم 33، کراچی

051-4259152

051-2712141

 

کوئٹہ، بلوچستان

واٹر اینوائرمنٹ اینڈ سینیٹیشن سوسائٹی

بریوریی روڈ، کوئٹہ

081-2450168

 

قانونی امداد برائے افغان مہاجرین
شارپ پاکستان مین افغان مہاجرین کو مختلف مسائل کے حوالے سے قانونی امداد فراہم کرتا ہے۔ آپ شارپ سے رابطے کے لیے معلومات اوپر دیکھ سکتے ہیں یا ان کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

اس ک علاوہ شارپ پاکستان 'ریفیوجی کنیکٹویٹی تیٹ ورک' چلاتا ہے جو کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے مختلف اداروں کی طرف سے مہیا کی گئی خدمات کے حوالے سے معلومات ایک پلیٹ فارم پر فراہم کرتا ہے۔ آپ ان ادراوں سے رابطے کے لیے معلومات ان کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں یا ان کی 7/24 فعال ہیلپ لائن  03341112004 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

بولو سے رابطہ کریں!
اگر آپ پاکستان میں مقیم افغان مہاجر ہیں اور آپ کو پاکستان میں موجود مختلف خدمات کے حوالے سے معلومات چاہیے تو آپ ہمیں ہمارے فیس-بک  پیج کے ذریعے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ہماری تربیت یافتہ ماڈرئٹیرز کی ٹیم  پیر سے جمعہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک سوالات کے جواب دیتی ہے۔