پروف آف رجسٹریشن کارڈ یعنی پی او آر کارڈ افغان مہاجرین کے لئے ایک اہم شناختی دستاویز ہے۔ اِس مضمون میں ہم آپ کو پاکستان میں افغان مہاجرین کی پروف آف رجسٹریشن کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کے طریقہ کارکے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

16 - Urdu.png

پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کیا ہے؟

رجسٹریشن یا پی او آر کارڈ ایک ایسا شناختی کارڈ ہے جو حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو جاری کیا جاتا ہے۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مطابق پی او آر کارڈ اِس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جس شخص کے پاس یہ کارڈ موجود ہے وہ قانونی طور پر رجسٹرڈ ہے اور افغان مہاجر کی حیثیت سے پاکستان میں رہ سکتا ہے۔ یہ افغان شہریوں کو بعض مراعات کے لئے بھی اہل بناتا ہے جیسے، پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھولنا، سم کارڈ حاصل کرنا، گھر کرائے پر لینا، وغیرہ۔

کیا افغان مہاجرین اپنے بچوں کے لئے (پی او آر) کارڈ حاصل کر سکتے ہیں؟

افغان مہاجرین جن کے پاس پی او آر کارڈ موجود ہو، اپنے بچوں کو کارڈ کے لئے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ پی او آر کارڈ کے حصول کے لئے بچے کی عمر کم سے کم 5 سال ہونا ضروری ہے۔

افغان مہاجرین کے لئے پی سی ایم سنٹر میں کونسی خدمات دستیاب ہیں؟

پی او آر کارڈ موڈیفیکیشن (پی سی ایم) سنٹرز پی او آر کارڈز کی تجدید اور ترمیم کے مراکز ہیں، جنہیں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور افغان مہاجرین کمشنریٹ (سی اے آر) کے تعاون سے چلایا جاتا ہے۔

پی او آر کارڈ میں ترمیم اور گمشدہ یا چوری شدہ کارڈ کی جگہ ڈپلیکیٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

ترمیم شدہ یا ڈپلیکیٹ کارڈ (کھونے یا چوری ہونے کی صورت میں) کسی بھی پی سی ایم سینٹر پر درخواست دے کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کارڈ کے گم یا چوری ہونے کی صورت میں، پولیس یا وزارت برائے مہاجرین کی واپسی، حکومت افغانستان کے پاکستان میں دفتر، کی جانب سے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کی تصدیق شدہ کاپی، درخواست دہندہ کے نام اور پی او آر کارڈ نمبر کے ساتھ پیش کرنا ضروری ہے۔ مزید برآں، جس فرد کا کارڈ کھو گیا ہو، اسے ذاتی طور پر حاضر ہونا لازم ہوگا اور پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں درخواست دہندہ کا نام، والد کا نام، صوبہ، اور پاکستان میں رہائش کا ضلع اور افغانستان کا صوبہ اور ضلع، پی او آر کارڈ نمبر، پولیس اسٹیشن کا ٹیلی فون نمبر اور پتہ اور اس شخص کا نام جس نے خط جاری کیا ہو شامل ہونا چاہیے۔

افغان مہاجر کو پاکستان میں سرکاری سروسز تک رسائی کے لئے پی او آر کارڈ کی تجدید کے لئے مدد کیسے مل سکتی ہے؟

پاکستان میں افغان مہاجرین کمشنریٹ اربن ریفیوجیز سپورٹ یونٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ان کے پی او آر کارڈ حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے اور انہیں صحت، تعلیم اور معاش سے متعلق سرکاری اورنجی خدمات سے منسلک کیا جا سکے۔ پاکستان میں ان دفاتر سے رابطہ کرنے کے لئے معلومات ذیل میں دی گئی ہے۔

افغان مہاجرین کمشنریٹ، خیبر پختنخوا

92-091-111-666-227+

افغان مہاجرین کمشنریٹ، بلوجستان

92-081-9201900+

پاکستان میں افغان مہاجرین کے لئے دستاویزات کی تجدید اور معلومات کی تصدیق سے متعلق یو این ایچ سی آر کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے لئے یہ لنک دیکھیں۔

اپنے سوال بولو کو بھیجیں!

پاکستان میں موجود افغان مہاجرین جو پاکستان میں اہم سروسز کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، بولو ٹیم کو بولو فیس بک پیج ویب سائٹ چیٹ باکس کے ذریعے نجی پیغام بھیج سکتے ہیں۔ بولو ٹیم پیر سے جمعہ، صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک سوالات کے جواب دیتی ہے۔

مضمون میں موجود معلومات کے ذرائع:

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)

https://www.nadra.gov.pk/local-projects/national-solutions/afghan-national-registration

اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)

https://help.unhcr.org/pakistan/proof-of-registration-card-por

افغان مہاجرین کمشنریٹ، خیبر پختنخوا

http://kpkcar.org/about/185-proof-registration-card-modification

افغان مہاجرین کمشنریٹ، بلوجستان

http://www.carbalochistan.org