پاکستان میں کوویڈ-19 کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی کوششوں کے مطابق، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کے عمل کو 17-5 سال کے بچوں کے لئے شروع کر دیا ہے۔

تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور جو بچے ویکسین نہیں لگوائیں گے، انہیں حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق سکول جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ویکسینیشن کے عمل کو آسان بنانے کے لئے، این سی او سی نے موبائل ویکسینیشن ٹیموں کو سکولوں میں بھیجنے کا انتظام کیا ہے، جبکہ والدین اپنے بچوں کو اپنے قریبی ویکسینیشن مرکز سے بھی کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

COVID-19 vaccination guidelines for children.png

بچوں کے لئے منظورشدہ کورونا ویکسین کی اقسام

فی الحال، این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے تحت 18-12 سال کی عمر کے شہریوں کو صرف فائزر، سینوفارم اور سینوویک ویکسین لگائی جائے گی اور 12-5 سال سے بچوں کے لیے فائزر بائیو این ٹیک ویکسین مختص کی گئی ہے۔ جبکہ 19 سال اور اِس سے زیادہ عمر کے افراد دیگر برانڈز کی کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

 5-17 سال کی عمر کے بچوں کے لئے کورونا ویکسینیشن 

5-17 سال کی عمر کے بچوں کے لئے ویکسینیشن کا عمل بالغ افراد کے لئے ویکسینیشن جیسا ہے۔ مذید تفصیلات کے لئے درج ذیل ہدایات پڑھیں۔ سال کی عمر کے بچوں کے لئے ویکسینیشن کا عمل بالغ افراد کے لئے ویکسینیشن جیسا ہے۔ مذید تفصیلات کے لئے درج ذیل ہدایات پڑھیں۔

 1. ایس ایم ایس کے ذریعے رجسڑیشن کریں

5 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن کے لئے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی) / ب-فارم نمبر بذریعہ ایس ایم ایس 1166 پر بھیجیں۔ آپ نیشنل امیونائزیشن منیجمنٹ سسٹم کی اِس ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن بھی کر سکتے ہیں۔ آپ کی شناختی دستاویز سے نمبر بھیجے جانے کے بعد، آپ کو ویکسینیشن کوڈ موصول ہوگا۔

نوٹ: اگر آپ کے پاس چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی) / ب-فارم نہیں ہے، تو آپ اسے حاصل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں ہماری ویب سائٹ پر یہ مضمون پڑھ سکتے ہیں۔

2. اپنے قریبی کورونا ویکسینیشن سینٹر جائیں

رجسٹر ہونے کے بعد، آپ بچے کے سی آر سی (ب-فارم) کے ساتھ کسی بھی قریبی ویکسینیشن سنٹر میں جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ آپ این سی او سی کی طرف سے دی گئی اِس فہرست سے قریب ترین ویکسینیشن سنٹر بھی تلاش کر سکتے ہیں۔

3. تصدیق کے لئے کاؤنٹر پر جائیں

ویکسینیشن سنٹر کا نمائندہ آپ کو آپ کا نام، سی آر سی (ب-فارم) نمبر، اور ایس ایم ایس کوڈ کو پُر کرنے کے لئے ایک فارم دے گا، آپ کے ڈیٹا کی تصدیق کرے گا اور اسے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم میں داخل کرے گا۔ اس کے بعد آپ کو ویکسینیشن کاؤنٹر پر بھیجا جائے گا۔

4. ویکسینیشن کاؤنٹر پر ویکسین لگاوائیں

اپنی باری کا انتظار کریں اور کورونا ویکسین کی خوراک حاصل کرنے کے لئے ویکسینیشن کاؤنٹر پر اپنی رسید دکھائیں۔

نوٹ: ویکسینیشن کی ہدایات کے مطابق، اگر ممکن ہو تو اپنے موبائل فون سے اپنی رسید کی تصویرضرور لیں۔ تاکہ اگر آپ کو ویکسینیشن ریکارڈ کو درست کرنے کی ضرورت ہو تو ویکسینیشن سینٹر جاکر آپ ریکارڈ با آسانی درست کروا سکیں۔ مذید معلومات کے لئے یہ مضمون دیکھیں۔

ویکسینیشن کے وقت ڈھیلی آستین والی قمیض پہننی چاہیے، تاکہ آپ کو ویکسینیشن کے وقت اپنی آستین کو اوپر کرنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

5. ویکسینیشن سینٹر میں 30 منٹ تک انتظار کریں

ویکسین لگوانے کے بعد آپ کو 30 منٹ تک انتظار کرنا ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ ویکسین لگوانے کے بعد کسی ضمنی اثرات (سائڈ ایفیکٹ) سے متاثر نہیں ہیں۔ کسی ہنگامی صورت سے نبٹنے کے لئے ویکسینیشن سینٹر میں عملہ طبی امداد فراہم کرنے کے لئے موجود ہوتا ہے۔

اگر آپ کو کورونا ویکسین سے کسی منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو فوری طور پر طبی امداد حاصل کریں یا 1166 پر رہنمائی کے لئے رابطہ کریں۔

آپ نیچے دی گئی ویڈیو سے کورونا ویکسینیشن کے مضر اثرات کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔

کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کب لگوائی جائے؟

آپ کو 1166 سے اپنی دوسری خوراک کے لئے 24 یا 48 گھنٹے پہلے خوراک کے لئے ایس ایم ایس موصول ہوگا جو کہ فی الحال این سی او سی کی ہدایات کے مطابق فائزر، سینوویک اور سینو فارم ویکسینز کے لئے 28 دن ہے۔ اگر آپ کو ایس ایم ایس موصول نہیں ہوا، تو آپ اپنی دوسری خوراک حاصل کرنے کے لئے کسی قریبی کورونا ویکسینیشن سنٹر میں جائیں۔

1166 سے اپنے ویکسینیشن ریکارڈ کی تصدیق

اپنے کورونا ویکسینیشن ریکارڈ کی تصدیق کرنے کے لیے، آپ 1166 پر ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کا ویکسینیشن ڈیٹا سسٹم میں داخل ہو گیا ہے۔

کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا حصول

آپ اپنا جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ (پہلی خوراک کے بعد) اور مکمل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کی ویب سائٹ یا 'پاک کوویڈ-19 ویکسینیشن پاس' ایپلیکیشن سے حاصل کر سکتے ہیں جو گوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹوردونوں پر دستیاب ہے۔آپ نادرا کے قریبی سینٹرز سے بھی کوویڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے عمل کے بارے میں مزید جاننے کے لئے آپ  ہماری اِس گائیڈ کو پڑھ سکتے ہیں۔

اگر آپ کے ویکسینیشن ریکارڈ میں کوئی غلطی ہو تو آپ اسے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم سے درست کروا سکتے ہیں۔

ویکسینیشن ریکارڈ کی درستگی کے بارے میں تفصیل سے جاننے کے لیے، آپ ہماری ویب سائٹ پر یہ مضمون پڑھ سکتے ہیں۔

صحت تحفظ ہیلپ لائن!

اگر آپ کا کوویڈ-19 ویکسینیشن کے بارے میں کوئی سوالات ہیں تو آپ صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر کال کر سکتے ہیں۔

اپنے سوال بولو کو بھیجیں!

کیا آپ کا کورونا ویکسینیشن کے بارے میں کوئی سوال ہے؟ آپ ہمارے اِس فیس بک پیج کے ذریعے ہم سے کوویڈ-19 سے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ بولو ٹیم پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک سوالات کے جواب دیتی ہے۔