دنیا کے بہت سارے ممالک میں مختلف کاروبار اور تعلیمی اداروں نے کوویڈ-19 ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (اِین سی او سی) نے ایسی پالیسیاں وضع کی ہیں جو بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں اور طلباء کو ویکسین  کے حصول میں سہولت فراہم کرتی ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے پاکستانی شہریوں کو وہ ویکسین فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے، جو بیرون ملک جانے والے شہریوں کو اُس ملک کی پالیسی کے مطابق دی جاسکتی ہے (مثلاً فائزر، موڈرینا یا آسٹرا زینیکا)۔

اگر آپ کو کوویڈ-19 ویکسین لگ چکی ہے لیکن بیرون ملک جانے کے لئے آپ کو کسی اور برانڈ کی ویکسین لگوانی کی ضرورت ہے تو آپ بوسٹر شاٹ لگوا سکتے ہیں۔

اِس مضون میں ہم بیرون ملک صفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کے لئے ویکسینیشن پالیسی کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

COVID-19 Vaccination Policy for Pakistani Citizens Traveling Abroad.png

1. بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کی ویکسینیشن کا طریقہ کار

بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی شہری بشمول ورک پرمٹ پر سفر کرنے والے افراد، طلباء اور سمندر سے صفر کرنے والے مسافر اپنے پاسپورٹ اور ویزا کے ساتھ قریبی کوویڈ-19 ویکسینیشن سینٹر میں ویکسینیشن کے لئے جا سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے پاکستان میں کوویڈ-19 ویکسینیشن مراکز کی فہرست ملاحظہ کریں یا صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر کال کریں۔

نوٹ: اگر آپ کو مطلوبہ ویکسین کی قسم کی دستیابی کے بارے میں معلومات درکار ہے تو آپ ویکسین کی دستیابی کی تصدیق کے لئے قریبی ویکسینیشن سینٹر کو کال کر سکتے ہیں۔

ویکسینیشن کے لئے ہدایات

اگر آپ پاکستانی شہری ہیں اور آپ کے پاس ورک ویزا / اقامہ، سٹڈی ویزا ہے یا آپ سمندری صفر کے لئے وزارت سمندری امور سے رجسٹرڈ ہیں (سی فئیرر) تو آپ درج ذیل طریقہ کار کے مطابق ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

نوٹ: 12 سال اور اِس سے زیادہ عمر کے بچوں کو اِس وقت صرف فائزر, سینوواک اور سائنو فارم  کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

1. اپنے قریبی کوویڈ-19 ویکسینیشن سنٹر پر جائیں، اپنا پاسپورٹ اور ویزا سینٹر میں عملے کو دکھائیں۔

نوٹ: اگر آپ کے پاس اپنے کام کی جگہ، یونیورسٹی یا میزبان ملک سے کوئی دستاویزات موجود ہیں جو مخصوص ویکسین کی ضرورت کی ہدایات دیتی ہیں، تو انہین بھی ویکسینیشن سنٹر کے عملے کو دکھائیں۔

2. ویکسینیشن سنٹر کا عملہ آپ کی دستاویزات چیک کرے گا اور ڈیٹا بیس میں اندراج کرے گا، جس کے بعد آپ کو مطلوبہ ویکسین لگائی جائے گی۔

3. آپ اپنا ڈیٹا داخل کرنے کے بعد نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کی اِس ویب سائٹ سے اپنا

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا قریبی نادرہ سینٹر سے سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے بولو کا یہ مضمون دیکھیں۔

2. بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کے لئے بوسٹر شاٹس

حکومتِ پاکستان نے حال ہی میں ایک پالیسی متعارف کروائی ہے جو بوسٹر شاٹس دینے کے لئے ہے۔ جو افراد پہلے بھی ویکسین لگوا چکے ہیں، لیکن سفری مقاصد کے لئے انہیں مختلف ویکسین کی ضرورت ہے۔ یہ پالیسی اِن افراد کے لیے قابل اطلاق ہے جن کی عمر 12 سال یا اِس سے زیادہ ہے۔

ویکسینیشن کے لئے ہدایات

1. اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر پر جائیں جو بوسٹر یا اضافی ویکسین شاٹس فراہم کر رہا ہو۔

2. جن شہریوں کو سفر کرنے کی ضرورت ہے وہ کورونا ویکسین کی 2-1 اضافی خوراکیں، کم از کم 21/28 دن کے وقفے سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

3. تمام مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ اپنے قریبی کورونا ویکسینیشن سینٹر میں جائیں (اپنے سفری دستاویزات اور فوٹو کاپیاں ساتھ لے جائیں)۔

4. ویکسینیشن سنٹر کا عملہ آپ کی دستاویزات چیک کرے گا اور ڈیٹا بیس میں اندراج کرے گا،

جس کے بعد آپ کو مطلوبہ ویکسین لگائی جائے گی۔

5. آپ اپنا ڈیٹا داخل کرنے کے بعد نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کی اِس ویب سائٹ سے اپنا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا قریبی نادرہ سینٹر سے سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ ان ہدایات کے ذریعے بوسٹر شاٹس کے بارے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تفصیلی ہدایات بھی پڑھ سکتے ہیں۔

پاکستانی شہری جنہیں بیرون ملک ویکسین دی گئی ہے

 اگست 2021 سے حکومتِ پاکستان نے ان پاکستانی شہریوں کو 26 کوویڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنا شروع کر دیا ہے جنہوں نے بیرون ملک لگوائی ہے۔ آپ بعد نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کی اِس ویب سائٹ پر ریکارڈ درج کر کے آپنا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کی ویکسینیشن کے لئے چوبیس گھنٹے کام کرنے والی ہیلپ لائنز قائم کی گئی ہیں۔ آپ کورونا وائرس سے متعلقہ مسائل یا کوویڈ-19 ویکسینیشن کے بارے میں رہنمائی کے لئے اپنے قریبی پاکستانی مشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے، اِن نمبروں کی فہرست دیکھیں۔

اپنے سوال بولو کو بھیجیں!

ملک بھر میں کورونا وائرس اور ویکسینیشن کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لئے آپ ہمیں بولو کے فیس بک پیج کے ذریعے، پیر سے اتوار صبح 09:00 بجے سے دوپہر 05:00 بجے تک میسج کر سکتے ہیں۔