حکومتِ پاکستان نے پاورٹی ایلیویشن اینڈ سوشل سیفٹی ڈویژن (پی اے ایس ایس ڈی)، کے ذریعے کم آمدنی والے گھرانوں اور افراد کو بلا سود قرض کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔ اِس بلا سود قرض پروگرام کا نام نیشنل پاورٹی گریجویشن انیشیئٹو (این پی جی آیٴ) ہے، یعنی یہ غریب افراد کو غربت سے نکالنے کا ایک منصوبہ ہے۔ اِس پروگرام کے تحت حکومت پاکستان ہر ماہ 80000 افراد کو بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے۔

اِس مضمون میں ہم  'بلاسود قرض پروگرام' تحت قرض حاصل کرنے کے مرحلہ وار عمل کی وضاحت کریں گے۔

Bolo (1).png

بلا سود قرض پروگرام کی خصوصیات

بلا سود قرض پروگرام کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

نوٹ: پاورٹی سکور کارڈ غربت کی اقسام کا ایک پیمانہ ہے، جو قرض کی فراہمی کے وقت اہلیت کی جانچ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

  • وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ذریعے قرض کی فراہمی۔
  •  20000-75000 روپے تک قرض کی فراہمی۔
  • اِس پروگرام میں خواتین کے لیے 50 فیصد قرضے مختص کیے گئے ہیں۔
  • اِس پروگرام میں پسماندہ طبقات، خاص طور پر ہنر مند نوجوان، خواتین، معذور افراد، خواجہ سرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام/  کفالت پروگرام، زکوة اور بیت المال سے منسلک افراد اور گھرانوں کے لئے ترجیحی طور پر قرضوں کی فراہمی کو  یقینی بنایا گیا ہے۔
  • پاکستان بھر میں 1100 قرض مراکز کے ذریعے ہر ماہ 80000 قرضوں کی تقسیم۔

قرض کے لئے اہلیت

  • 18 سے 60 سال کے درمیان عمر۔ 
  • درخواست گزار کے پاس کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) ہونا چاہیے۔ 
  •  درخواست گزار کا تعلق ضلع کی اُس یونین کونسل سے ہونا چاہیے۔
  • جو پروگرام کا حصہ ہے۔
  • کاروباری منصوبہ جو قرض کے مناسب استعمال کے لئے قابل عمل ہو۔   

بلا سود قرض کے لئے درخواست دینے کے لئے قرض کے مراکز

ملک بھر کے دیہی علاقوں، شہروں اور قصبوں میں 22 شراکت دار تنظیموں کے ذریعے بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اضلاع کی معلومات، قرض مراکز اور شراکتی تنظیموں کے نام، اور رابطے کے لئے معلومات درج ذیل لنکس کے ذریعے حاصل کریں۔

  1. قرض مراکز کی فہرست کے لیے یہاں کلک کریں۔
  2. شراکتی تنظیموں کی فہرست کے لئے یہاں کلک کریں۔ 

قرض کی درخواست جمع کرانے کے لیے ہدایات

  • اپنا قریبی قرض مرکز تلاش کریں اور اپنے علاقے کا نام سرچ بار میں اِس لنک کے ذریعے تلاش کریں۔
  • قرض مرکز میں لون آفیسر آپ کے لون کا درخواست فارم بھرے گا۔
  • متعلقہ عملہ آپ کی تفصیلات کی تصدیق کے لئے آپ کے گھر/علاقے کا دورہ کرے گا۔
  • آپ کی درخواست منظور ہونے پر لون آفیسر آپ کو آگاہ کرے گا۔
  • قرض کی منظوری کی صورت میں ایک مہینہے کے اندر قرض کی فراہمی کے لئے کاروائی شروع کر دی جائے گی۔
  • آپ احساس بلاسود قرض پروگرام کے بارے میں اضافی معلومات کے لئے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کی اِس ویب سائٹ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں یا اس  نمبر پر رابطہ کریں:  051111000102

اپنے سوال بولو کو بھیجیں!

آپ ہمیں بولو فیس بک پیج پر یا بولو ویب سائٹ چیٹ باکس کے ذریعے سماجی بہبود کے پروگراموں، بشمول بلا سود قرض، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام/ کفالت پروگرام، بیت المال اور دیگر حکومتی پروگراموں کے تحت دی جانے والی خدمات کے بارے میں سوالات بھیج سکتے ہیں۔