کوویڈ-19 کے دوران گھر کے بزرگوں کو بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جیسے پیاروں سے محدود رابطہ، پریشانی اور بیماری یا موت کا خوف اور اپنے پیاروں  سے سماجی فاصلہ رکھنے کی ضرورت۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، بوڑھے افراد، خاص طور پر جو پہلے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہیں، جیسے امراضِ قلب، پھیپھڑوں کی بیماری، ذیابیطس یا کینسر؛ کوویڈ 19 کی وجہ سے شدید بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ لہذا، کوویڈ-19 کے دوران بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے نہ صرف انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری  ہیں، بلکہ ان کی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

 اِس مضمون میں ہم آپ کو کوویڈ-19 کے دوران عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کے لئے ہدایات  فراہم کریں گے۔

Isolating_the_Elderly.png

عمر رسیدہ افراد کے لئے انفیکشن کے خطرے کو کیسے کم کریں؟

بزرگوں کو کوویڈ-19 سے بچانے کے لئے اِن حفاظتی اقدامات پرعمل کریں:

  • باہر جاتے وقت یا کسی سے ملتے وقت ماسک پہنیں۔
  • لوگوں سے ملتے وقت کم از کم 6 فٹ کا سماجی فاصلہ برکرار رکھیں۔
  • ہاتھوں کو باقاعدگی سے 20 سیکنڈ تک دھوئیں۔ اگر صابن اور پانی میسر نہ ہو تو الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں۔
  • اپنے ہاتھوں سے اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں۔
  • کھانسی یا چھینکتے وقت منہ کو ٹشو یا اپنی کہنی سے ڈھانپیں۔
  • زیادہ استعمال ہونے والی سطحوں کو ترجیحی طور پر ڈس انفیکٹ کریں۔

انفیکشن کے خطرے سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر سے متعلق وزارت قومی صحت کی یہ ویڈیو دیکھیں۔

محلق بیماری کے شکار بزرگوں کے لئے خصوصی ہدایات

اگر آپ کے گھر کا کوئی بزرک کسی ‏محلق بیماری کا شکار ہے۔ تو وزارتِ قومی صحت کی فراہم  کردہ اِن ہدایات پر عمل کریں:

  • بخار، کھانسی یا کسی اور متعدی بیماری میں مبتلا افراد کو کسی بزرگ کی عیادت نہیں کرنی چاہئے، جب تک کہ وہ علامات سے پاک اور مکمل طور پر صحت یاب نہ ہوجائیں۔
  • گھر کے بزرگ کی دیکھ بھال کے لئے ‏مختص فرد کو صحت مند ہونا چاہئے اور کم سے کم باہر جانا چاہئے، تاکہ اُس کے کوویڈ-19 کے شکار افراد سے رابطے میں آنے کے امکان کم ہوں۔
  • اگر ممکن ہو تو، گھرمیں دیکھ بھال کرنے والے فرد کو بزرگوں کے جسمانی درجہ حرارت کو روزانہ کم سے کم دو بار چیک کرنا چاہئے۔
  •  بیماری میں مبتلا عمر رسیدہ افراد کے لئے ہیلتھ پلان تیار کریں اورڈاکٹر سے مشورہ کرتے رہیں۔
  • یکھ بھال فراہم کرنے والوں کو اہم ہنگامی نمبر پاس رکھنے چاہیئے جیسے کہ ڈاکٹر، ایمبولینس، اسپتال، وغیرہ۔
  • استعمال کی تمام ادویات تک رسائی کو یقینی بنائیں اور تمام ضروری ادویات کا اسٹاک رکھیں۔
  • صحت مند طرز زندگی کے ساتھ بزرگ افراد کے باقاعدہ نظام الاوقات اور روز مرہ کے معمولات کو برقرار رکھیں۔
  • اِس بات کو یقینی بنائیں کہ بزرگ افراد کو مناسب غذا، نیند اور ورزش مہیا کی جائے اور انہیں مناسب ہوا دار کمرے میں رکھا جائے۔

کوویڈ-19 میں مبتلا بزرگ افراد کی دیکھ بھال کیسے کریں؟

  • اگر کوئی بزرگ بیمار محسوس کرے اور کوویڈ-19 کی علامات ظاہر کرے، (جیسے بخار، کھانسی یا سانس لینے میں تکلیف)، تو انہیں گھر کے دوسرے لوگوں سے الگ کمرے میں رکھیں۔ علامات یا کویڈ-19 میں مبتلا بزرگ افراد کی دیکھ بھال کے لئے مندرجہ ذیل ہدایات پرعمل کریں:
  • فوری طور پر متعلقہ محکمہ صحت کے حکام کو اطلاع دیں اور ِان کی ہدایت پرعمل کریں۔
  • مریض کی دیکھ بھال کرتے وقت ماسک اور ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) پہنیں۔
  • مریض کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔
  • اگر بزرگ کو کسی ہسپتال یا طبی مرکز میں جانے کی ضرورت ہو تو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال نہ کریں۔

Caring_for_the_Elderly.png

 کوویڈ-19مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے لئے ہیلپ لائن

حکومت پاکستان نے کوویڈ-19 مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے لئے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے۔ آپ اِس ہیلپ لائن پرماہرین سے مشورے کے لئے کال کرسکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں یا اِس ہیلپ لائن نمبر پر کال کریں:

021-34862100

عمر رسیدہ افراد کی ذہنی صحت کی دیکھ بھال

گھر کے افراد یا دیکھ بھال کرنے والوں کو گھرکے بزرگوں کی ذہنی صحت اور تندرستی سے آگاہ ہونا چاہئے۔ اگرچہ بات چیت غم، تناؤ، الجھن اور پریشانی کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے، لیکن اگر آپ کسی گھر کے بزرگ میں ذہنی صحت کے مسائل کی علامت محسوس کرتے یا دیکھتے ہیں تو ماہریں سے رابطے کے لئے اِن ہیلپ لائن نمبروں پر کال کریں:

خیبر پختونخوا

0800-77657

وقت: صبح 9 بجے تا شام 5 بجے (پیر سے جمعہ)

بلوچستان

0800-77678

وقت: صبح 9 بجے تا شام 5 بجے (پیر سے جمعہ)

سندھ

حکومتِ سندھ نے تصدیق شدہ اور مشتبہ کوویڈ-19 مریضوں کے لئے ٹیلی کاونسلنگ سروس (1093) کا آغاز کیا ہے۔ یہ ہیلپ لائن دن میں 24 گھنٹے کام کرتی ہے۔

صحت تحفظ ہیلپ لائن

آپ حکومتِ پاکستان کی کورونا کے حوالے سے قائم صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر بھی کال کر سکتے ہیں یا حکومت پاکستان کوویڈ-19 پورٹل سے معلومات حاصل کریں۔

اپنے سوال بولو کو بھیجیں!

آپ ہمارے فیس بک پیج کے ذریعے ہم سے کوویڈ-19 سے متعلق سوالات پیر سے جمعہ، صبح 9 سے شام 9 بجے تک پوچھ سکتے ہیں: facebook.com/bolopkinfo