COVID-19 Vaccination Guidelines - Pakistani Citizens.PNG

پاکستان میں کوویڈ-19 ویکسینیشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز یعنی طبی عملے کو ویکسین لگائی گئی۔ اِس وقت، 5 سال یا اِس سے زیادہ عمر والے افراد کے لئے کورونا وائرس ویکسینیشن کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں کوویڈ-19 رجسٹریشن کا طریقہ کار

اگر آپ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکر ہیں تو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کر کے آپ ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ

 1- اہلیت کی جانچ کریں

اپنے شناختتی کارڈ کا نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے 1166 پر بھیجیں۔ 

آپ اہلیت کی جانچ کے لئے قومی امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کی اس ویب سائٹ سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

 2- ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق

آپ کو تصدیق کے لئے پن کوڈ اور ویکسینیشن سینٹر کی معلومات ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

 3- ویکسینیشن سینٹر جانے کی تاریخ

جب مرکز میں ویکسین دستیاب ہو گی تو فرنٹ لائن ورکر کو دوسرا ایس ایم ایس ویکسینیشن کی تاریخ کے ساتھ موصول ہو گا۔

4- تصدیق کے لئے ہدایات

  فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرکو شناختی کارڈ اور پن کوڈ کے ساتھ مذکورہ تاریخ کو سنٹر جانا ہو گا۔

5- کاؤنٹر پر تصدیق

مقررہ تاریخ پر ویکسینیشن سینٹر جائیں اور کاؤنٹر پر اپنے شناختی کارڈ اور پن کوڈ کی تصدیق کروائیں۔

6- ویکسینیشن کاؤنٹر

فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکر کو ان کی باری پر ٹیکے لگائے جائیں گے۔

7- ویکسینیشن کی تصدیق

 موجودہ عملہ نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم میں ویکسینیشن کے اندراج کی تصدیق کرے گا اور فرنٹ لائن ورکر کو تصدیق کے لئے ایس ایم ایس بھیجی جائے گی۔

8- طبی معائنہ

ویکسین کے بعد نگرانی اور طبی معائنے کے لئے 30 منٹ تک سنٹر میں قیام کریں۔

نوٹ: واضح رہے کہ ویکسین کے دو خوراک لینے کی صورت میں، ہدایات کے ساتھ 7 دن بعد ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔

 12 سال یا اِس سے زیادہ عمر کے افراد کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ

1- ویکسینیشن کے لئے اندراج کروائیں

اپنے شناختتی کارڈ کا نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے 1166 پر بھیجیں۔ 5 سال کی عمر کے بچے  چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ب فارم) نمبر سے ویکسینیشن کے لئے اندراج کروا سکتے ہیں۔

2- ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق

آپ کو تصدیق کے لئے پن کوڈ اور ویکسینیشن سینٹر کی معلومات ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

3- ویکسینیشن سینٹر جانے کی تاریخ

جب مرکز میں ویکسین دستیاب ہو گی تو آپ کو دوسرا ایس ایم ایس وزٹ کی تاریخ کے ساتھ موصول ہو گا۔

4- سنٹر کی تبدیلی کا طریقہ

اگر مرکز آپ کی تحصیل سے باہر ہے تو آپ مرکز کو تبدیل کرنے کے لئے ایس ایم ایس کی وصولی کے 5 دن کے اندر 1166 پر کال کر سکتے ہیں یا اس ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔

5- کاؤنٹر پر تصدیق

مقررہ تاریخ پر ویکسینیشن سینٹر جائیں اور کاؤنٹر پر اپنے شناختی کارڈ اور پن کوڈ کی تصدیق کروائیں۔

6- ویکسین جانے کی ہدایات

شناختی کارڈ اور پن کوڈ کے ساتھ مذکورہ تاریخ کو سنٹر جائیں۔

7- ویکسینیشن کاؤنٹر

رجسٹرشدہ افراد کو ان کی باری پر ٹیکے لگائے جائیں گے۔

8- ویکسینیشن کی تصدیق 

موجودہ عملہ نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم میں ویکسینیشن کے اندراج کی تصدیق کرے گا اور فرنٹ لائن ورکر کو تصدیق کے لئے ایس ایم ایس بھیجی جائے گی۔

9- طبی معائنہ

ویکسین کے بعد نگرانی اور طبی معائنے کے لئے 30 منٹ تک سنٹر میں قیام کریں۔

اپ ڈیٹ:

  • 50 سال یا اِس سے زیادہ عمر  کے  افراد رجسٹر کرنے کے بعد ویکسینیشن حاصل کرنے کے  لئے اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر میں جاسکتے ہیں۔
  • 40 سے 49 سال کے شہری ویکسینیشن کے لئے رجسٹر کر سکتے ہیں۔ ویکسین سنٹر اور تاریخ ایس ایم ایس کے ذریعے بتائی جائے گی۔ 40 سال یا اِس سے زیادہ عمر  کے  افراد رجسٹر کرنے کے بعد ویکسینیشن حاصل کرنے کے  لئے اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر میں جاسکتے ہیں۔
  • 30 سے 39 سال کے افراد رجسٹر کرنے کے بعد ویکسینیشن کے  لئے اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر میں جاسکتے ہیں۔
  • 18 سے 29 سال کے افراد ویکسینیشن کے لئے اب رجسٹر کر سکتے ہیں۔ جون 2021 میں جاری کردہ ہدایات کے بعد اب 18 سال یا اِس سے زیادہ عمر کے افراد ویکسینیشن کے  لئے کسی بھی قریبی ویکسینیشن سینٹر میں جاسکتے ہیں۔
  • 17 سال کی عمر کے شہری 1 ستمبر 2021 سے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ب فارم) نمبر  سے ویکسینیشن کے لئے اندراج کروا کر ویکسینیشن کروا سکتے ہیں۔
  • 15 سال یا  اِس سے ذیادہ عمر  کے بچے 1 ستمبر سے کوویڈ-19 ویکسینیشن لگوا سکتے ہیں۔ 
  • 12 سال یا  اِس سے ذیادہ عمر  کے بچے 28 ستمبر سے کوویڈ-19 ویکسینیشن لگوا سکتے ہیں۔
  • 5 سے 12 سال عمر کے بچے 19 ستمبر 2022 سے فائزر بائیو این ٹیک کی ویکسین لگواسکتے ہیں۔
  • 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے شہری اب بوسٹر شاٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

اۤپ ڈیٹ - فروری 2022: جن شہریوں کو سفر کرنے کی ضرورت ہے وہ گزشتہ خوراک سے کم از کم 21/28 دن کے وقفے کے ساتھ کورونا ویکسین کی 2-1 اضافی خوراکیں مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

نوٹ:  12 سال اور  اِس  سے زیادہ عمر کے بچوں کو صرف فائزر, سینوواک اور سائنو فارم ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ جب کہ 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو صرف فائزر کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔

آپ کی احتیاط کے لئے اہم معلومات!

ویکسین کی اضافی خوراک شہری کی اپنی ذمہ داری پر لگائی جائے گی۔ بچوں کے معاملے میں والدین یا سرپرست کی ذمہ داری پر ویکسین لگائی جائے گی۔ آپ فائزر ویکسین کے ممکنہ مضر اثرات کے بارے میں یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

مذید معلومات کے لئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ہدایات دیکھیں:

نوٹ: اضافی خوراک کے بعد ویکسین کے اثر کے بارے میں دنیا بھر میں ابھی سائنسی مطالعہ جاری ہے۔

ویکسینیشن کے لئے دوسری خوراک کے لئے ہدایات

شہریوں کو 1166 سے مقررہ تاریخ سے 48/24 گھنٹے پہلے میسج بھیجا جائے گا۔ 2 خوراک کی ویکسین کے لئے کم سے کم فرق مندرجہ ذیل ہے:

  • سینوفارم اور فائزر: 28 دن
  • کوروناواک - سینوواک: 28 دن
  • آسٹرا زینیکا: 28 دن
  • فائز: 28 دن
  • ‏مڈرنا: 28 دن

نوٹ: آپ ویکسین کی دوسری خوراک کے لئے 28 دن کے بعد اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر بھی جا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے 1166 یا اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر پر کال کریں۔ پاکستان بھر میں ویکسینیشن مراکز کی فہرست کے لئے یہاں کلک کریں۔

 کورونا ویکسین کیسے دی جاتی ہے؟

وزارت قومی صحت کے مطابق، پاکستان میں آج تک دستیاب ویکسین بازو کے پٹھوں میں انجکشن کے ذریعے لگائی جاتی ہیں۔ ویکسین کی دوسری خوراک ابتدائی خوراک کے 3-4 ہفتوں کے اندر دی جاتی ہے۔

پاکستان میں ویکسین سے متعلق سوالوں کے جوابات کے لئے، نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کے اِس ویب پیج کو دیکھیں۔

صحت تحفظ ہیلپ لائن

مزید معلومات کے لئے آپ حکومت پاکستان کی کورونا کے حوالے سے قائم کی گیٴ صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر بھی کال کرسکتے ہیں یا حکومت پاکستان کوویڈ-19 پورٹل سے معلومات حاصل کریں۔

اپنے سوال بولو کو بھیجیں!

آپ ہمارے فیس بک پیج کے ذریعے ہم سے کوویڈ-19 سے متعلق سوالات پیر سے جمعہ صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک پوچھ سکتے ہیں facebook.com/bolopkinfo